قومی کرکٹرزکو اینٹی کرپشن کے حوالے سے لیکچر

بھارت کیخلاف دبائوسے بھرپور سیریز کیلیے ماہر نفسیات نے بھی قیمتی مشورے دیے۔


Sports Reporter December 19, 2012
بھارت کیخلاف دبائوسے بھرپور سیریز کیلیے ماہر نفسیات نے بھی قیمتی مشورے دیے۔ فوٹو: فائل

دورئہ بھارت کی تیاریوں میں مصروف قومی کرکٹرزکو گزشتہ روز اینٹی کرپشن کے حوالے سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لیکچر دیا گیا۔

دبائو سے بھرپور سیریز میں میزبان ٹیم کے چیلنج کا سامنا کرنے کیلیے ماہر نفسیات نے بھی قیمتی مشورے بھی دیے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے دورئہ بھارت کی حساس نوعیت کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں کی ذہنی تربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، گزشتہ روز تربیتی کیمپ میں آرام کا دن تھا تاہم ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 اسکواڈز میں شامل تمام کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لیکچرز دیے گئے، ایک گھنٹے کے سیشن میں سیکیورٹی امور کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کی مکمل فہرست دہرائی گئی۔

پلیئرز کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق سے آگاہی دیتے ہوئے ناقابل قبول سرگرمیوں سے گریز کی ہدایت دی گئی، معاملات کو مشکوک بنانے والے اقدامات کی تفصیل بتا کر آف دی فیلڈ انتہائی محتاط رہنے کیلیے بھی کہا گیا۔

06

بعد ازاں ماہر نفسیات مقبول بابری کے ساتھ ایک گھنٹے کی نشست کے دوران دبائو میں آئے بغیر پرفارم کرنے کے گُر بتائے گئے، کھلاڑیوں کو کہا گیا کہ اپنے اندر کا ڈر دور کرکے میدان میں اتریں، روایتی حریف یا ہوم کرائوڈ کا خوف دل پر سوار کرنے کے بجائے دوران بیٹنگ بولر کی گیند اور بولنگ کے وقت حریف بیٹسمین کی خوبیوں ، خامیوں کو نظر میں رکھیں۔

مقبول بابری نے کہاکہ تمام کھلاڑی بھارت سے سیریز کا دبائو ذہن سے نکال کر ڈومیسٹک کرکٹ کا مقابلہ سمجھ کر صرف اپنی طرف سے سو فیصد کارکردگی دکھانے پر توجہ مرکوز رکھیں، اسی صورت صلاحیتوں کا بہتر اظہار کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں