انکم ٹیکس گوشواروں کیلیے تاریخ مزید بڑھانے کا فیصلہ

ایف بی آر نے 15دن توسیع کامشورہ دیاتھا، وزیرخزانہ نے سمری کی منظوری دے دی


Khususi Reporter November 16, 2016
آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان، اسٹیک ہولڈرز تاریخ بڑھانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید 15 دن کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر حکام نے بتایا کہ ایف بی آر کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھجوائی جانے والی سمری میں ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15دن کی توسیع کی سفارش کی گئی تھی جس کی وفاقی وزیر خزانہ نے منظوری دے دی ہے اور توقع ہے کہ بدھ کو باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر مقرر کی گئی تھی تاہم متعدد چیمرز آف کامرس وانڈسٹری، ٹیکس بارز سمیت اسٹیک ہولڈرز نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کامطالبہ کیا تھا.

اسٹیک ہولڈرز کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے آن لائن سسٹم میں مسائل کے باعث سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات درپیش ہیں، آن لائن سسٹم یا تو کام نہیں کرتا یا پھر سست روی سے چلتا ہے، ایف بی آر اس سے پہلے بھی انکم ٹیکس گوشواروں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرچکا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے