سرکاری پلاٹوں پر قبضے کے خلاف سندھ بچائو کمیٹی کی احتجاجی ریلی

محکمہ ثقافت کے افسر نے سرکاری زمین پر قبضے کروا کر اربوں روپے کی کرپشن کی،مظاہرین


Nama Nigar December 19, 2012
محکمہ ثقافت کے افسر نے سرکاری زمین پر قبضے کروا کر اربوں روپے کی کرپشن کی، مظاہرین۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: بھٹ شاہ میں سندھ بچائو ایکشن کمیٹی کی جانب سے محکمہ ثقافت و کلچر کے اسٹنٹ ڈائریکٹر ٹائون آفیسر بھٹ شاہ کی جانب سے سرکاری زمینوں رشت کے عوض بااثر لوگوں کے حوالے کرنے اور کراٹر پارک اور دیگر سرکاری پلاٹوں پر قبضے کے خلاف دنبھ چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

احتجاجی ریلی میں شرکاء شیر محمد کے خلاف شدید قسم کی نعرہ لگا رہے تھے اس موقع پر رہنمائوں غلام حیدر نظامانی، رحم دل منگی، حیدر بھٹی، سکندر بھٹی اور دیگر نے کہا کہ 8سال سے شیر محمد نے بھٹ شاہ میں672ایکڑ سرکاری زمین پر قؓجے کروا کر اربوں روپے کی کرپشن کی ہے۔

انہوں نے اپیل کی کہ فوری طور پر بھٹ شاہ کراٹر پارک سمیت ریسٹ ہائوس بھٹ شاہ میں ہونے والی کرپشن کی انکوائری کر کے شید محمد اور عملے کے خلاف کارروائی کی جائے بصورت دیگر شاہ کے عرس پر ہزاروں زائرین کو لے کر دبنورا چوک پر احتجاجی دھرنا دینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں