نعمان جاوید نے فریحہ پرویز کو باہمی رضامندی سے طلاق دیدی

گلوکارہ نے فیملی عدالت میں خلع کی بنیاد پر دائر اپنا دعویٰ واپس لے لیا


INP November 16, 2016
عدالت میں فریحہ کی طرف سے وکیل نے درخواست دی کہ نعمان جاوید اور فریحہ کے درمیان باہمی رضا مندی سے طلاق ہوچکی ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: گلوکار نعمان جاوید نے گلوکارہ فریحہ پرویز کو باہمی رضا مندی سے طلاق دیدی' طلاق کے بعد نعمان اور فریحہ کی راہیں جدا ہوگئیں' فیملی عدالت میں گلوکارہ فریحہ پرویز نے خلع کی بنیاد پر دائر دعوی واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق فیملی سول جج عابد بشیر چوہدری کی عدالت میں اپریل 2016 میں فریحہ پرویز نے خلع کی بنیاد پر طلاق کا دعوی دائر کیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیاکہ نعمان اس پر تشدد کرتا ہے،اس نے کافی کوشش کی کہ گھرخراب نہ ہو لیکن نعمان نہیں سدھرا۔ لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ اسے خلع کی بنیاد پر طلاق دلوائی جائے۔

عدالت میں فریحہ کی طرف سے وکیل نے درخواست دی کہ نعمان جاوید اور فریحہ کے درمیان باہمی رضا مندی سے طلاق ہوچکی ہے لہٰذا دعوے کو واپس کیا جائے جس پر عدالت نے دعوی خارج کردیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں