سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل پر فلم ’’جیکی‘‘ کا ٹریلر

9ملین ڈالر لاگت سے بننے والی فلم 2 دسمبر کو ریلیز کی جائیگی۔

فلم کی کہانی 1963میں ہونیوالے امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے واقعے پر بنائی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل پر مبنی ہالی ووڈ بائیو گرافیکل فلم ''جیکی ''کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا۔


پابلو لارین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1963میں ہونیوالے امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے واقعے پر بنائی گئی ہے، جس میں نتالی پورٹمین نے سابق امریکی امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی اہلیہ اورسابق خاتون اول جیکی کینیڈی کا کردار نبھایا ہے۔

60 کی دہائی میں اپنی مسحور کن شخصیت سے دنیا بھر کو متاثر کرنیوالی جیکی کینیڈی امریکی صدر کے قتل کے وقت ان کے ساتھ گاڑی میں موجود تھیں۔ 9ملین ڈالرلاگت سے بننے والی فلم 2دسمبر کو ریلیز کی جائیگی۔
Load Next Story