ٹیسٹ میں پاکستان کی کیویز پر30 سالہ حکمرانی
اس عرصے میں12سیریزکے دوران 7 میں گرین کیپس سرخرو، دیگر پانچ ڈرا ہوئیں
پاکستان کو نیوزی لینڈ پر ٹیسٹ فارمیٹ میں 30 سالہ حکمرانی برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہوگا، اس عرصے میںکھیلی گئی باہمی 12 سیریز کے دوران 7 میں گرین کیپس سرخرو رہے، باقی پانچ ڈرا ہوئیں۔ مجموعی طور پر21 سیریزمیں بھی پاکستان کا پلڑہ بھاری ہے، 13میں کامیابی اس کے ہاتھ آئی، کیویز صرف 2 بارہی سیریز جیت پائے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے دوسری اور آخری مرتبہ پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ہوم گراؤنڈزپر2-0 سے کامیابی حاصل کی تھی،اس کے بعد سے ٹیم اب تک گرین کیپس سے ایک بار بھی سیریز اپنے نام نہیں کرپائی،اس عرصے کے دوران پاکستان نے کیوی دیس کا ٹور فروری 1989 میں کیا، جس میں دونوں ٹیسٹ ہی ڈرا ہوگئے۔
اکتوبر 1990 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آئی اور تینوں ٹیسٹ ہار کر واپس لوٹی۔ 1993 کے نیوزی لینڈ ٹور میں پاکستان نے واحد ٹیسٹ میں میزبان سائیڈ کو شکست دی۔ فروری 1994 میں پھر پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کا رخ کیا اور تین میچز میں سے 2 جیت کر سیریز اپنے نام کرلی۔1995میں لگاتار تیسرے برس کیوی دیس کے ٹور میں فتح پاکستان کا مقدر بنی، اس ٹور میں بھی صرف ایک ہی ٹیسٹ کھیلا گیا تھا۔ 1996 میں کیوی ٹیم پاکستان آئی اور سیریز ڈرا ہوگئی۔
2001 میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کا رخ کیا اور سیریز بے نتیجہ رہی۔ 2002 میں نیوزی لینڈ ٹیم نے پاکستان میں ایک ٹیسٹ کھیلا اور ہار گئی، اگلے برس پاکستان نے نیوزی لینڈ میں 2-1 سے سیریز جیتی، گرین کیپس کے 2009 کے ٹور میں سیریز ڈرا ہوئی،2011 میں پاکستان 2-1 سے نیوزی لینڈ میں کامیاب رہا جبکہ2014 میں کیویز نے یو اے ای میں پاکستان سے سیریز ڈرا کی۔
دونوں ممالک کے درمیان تاریخ کی پہلی سیریز 1955-56 میں کھیلی گئی تھی جب نیوزی لینڈ نے پاکستان کا دورہ کیا اور0-2 سے ناکام لوٹی تھی۔کیویز کو گرین کیپس پر پہلی ٹیسٹ سیریز کامیابی 1969-70 کی تین میچز کی ہوم سیریز میں 1-0 سے حاصل ہوئی تھی۔