حیسکو میں آغاز ِ حقوقِ بلوچستان کے تحت 3 نوجوان تعینات
2 کوجونیئر انجینئر اورایک کو اسسٹنٹ مینیجرکی ملازمت دی گئی،مظفر علی عباسی کی مبارکباد
حیسکو ترجمان کے مطابق آغاز ِ حقوقِ بلوچستان کے سلسلے میں تقسیم تعیناتی آرڈر برائے نوجوانانِ صوبہ بلوچستان منعقد ہوئی، جس میں صوبہ بلوچستان کے 3 نوجوانوںکو حیسکو میں تقرریوں کے آرڈر دیئے گئے۔
ان میں محمد عمیر ترین ولد ڈاکٹر خلیل احمد ترین (ضلع مستونگ)، ذوالفقار علی مانجھو ولد رحمت اللہ مانجھو (ضلع نصیر آباد) کو بطور جونیئر انجینیئر اور نذیر احمد حلیمی ولد حبیب خان حلیمی کو اسسٹنٹ مینیجر (CS) کو آغازِ حقوقِ بلوچستان کے 6% کوٹے کے تحت ملازمت کے آرڈر دیئے گئے، اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر علی عباسی نے ملازمت پانے والے نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج سے آپ حیسکو کی ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔
اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ حیسکو کی بہتری کیلئے محنت لگن اور ایمانداری سے کام کرکے صوبہ بلوچستان کے بلوچوں کا نام روشن کریں، انھوں نے ملازمت پانے والے نوجوانوںسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیسکو ریجن کا دائرہ 12 اضلاع پر مبنی ہے اور اس کے 9 لاکھ صارفین بجلی ہیں۔
جن میں سے ایک لاکھ 20 ہزار صارفین کے بجلی کے کنکشن مستقل کٹے ہوئے ہیں اور ان پر 2 ارب روپوں سے زائد کے واجبات ہیں جبکہ 2 لاکھ 13 ہزار نادہندگان ہیں جن پر حیسکو کے 44 ارب 5 کروڑ 27 لاکھ 53 ہزار روپوں کے واجبات ہیں جن کی وصولی کو 100% یقینی بنانے کے لئے ریکوری مہم جاری ہے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن علی انور جوکھیو نے بلوچ جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان تقرریوں کو مکمل تحریری، زبانی امتحان اور 100% میرٹ کے بعد عمل میں لایا گیا ہے۔