بھارت اسرائیل کا دفاع انسداد دہشت گردی کے لیے تعاون پر اتفاق

عالمی برادری کودہشتگرد نیٹ ورکس اور اسے پروان چڑھانےوالے ممالک کے خلاف ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے مل کرکارروائی کرنا چاہیے


آن لائن/Monitoring Desk November 16, 2016
دہشت گردی کے ماخذ 3 ممالک میں ایک ہمارا ہمسایہ ہے، شدت پسندی گلوبل چیلنج ہے جس کی کوئی سرحد نہیں، مودی کی اسرائیلی صدر کیساتھ ملاقات کے بعد گفتگو۔ فوٹو؛ اے ایف پی

اسرائیل اور بھارت دفاع اور انسداد دہشت گردی کیلیے تعاون بڑھانے پر متفق ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہم نے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف عالمی برادری کی جانب سے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہم نے اس حقیقت کا ادراک کیا ہے کہ دہشت گردی گلوبل چیلنج ہے جس کی کوئی سرحد نہیں ہے اور یہ دیگر منظم جرائم کے ساتھ بھی جڑی ہوئی ہے۔

نریندر مودی نے الزام لگایا کہ دہشت گردی کے ماخذ 3 ممالک میں سے ایک ہمارا ہمسایہ ہے۔ اسرائیل اور بھارت اس بات پر متفق ہیں کہ عالمی برادری کو دہشت گرد نیٹ ورکس اور اسے پروان چڑھانے والے ممالک کے خلاف ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے مل کر کارروائی کرنا چاہیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں