لفظ ’’پاکستان‘‘ کے خالق چوہدری رحمت علی کا 121واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے

چوہدری رحمت علی نے 1933میں گول میز کانفرنس کے دوران پہلی مرتبہ پاکستان کا نام استعمال کیا۔


APP November 16, 2016
چوہدری رحمت علی نے مقامی اخبار میں اسسٹنٹ ایڈیٹر کی حیثیت سے کیریئرکا آغاز کیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: تحریک پاکستان کے رہنما چوہدری رحمت علی کا 121واں یوم پیدائش آج (بدھ کو) منایا جا رہا ہے۔

چوہدری رحمت علی 16نومبر1895 کو مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے لندن سے قانون اور سیاست میں اعلیٰ ڈگریاں حاصل کیں۔ انھوں نے مقامی اخبار میں اسسٹنٹ ایڈیٹر کی حیثیت سے کیریئرکا آغاز کیا اور بعد ازاں لندن کے شہر کیمبرج سے اپنا اخبار بھی شائع کیا۔ انھوں نے 1933میں گول میز کانفرنس کے دوران پہلی مرتبہ پاکستان کا نام استعمال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |