پولیو مہم میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی نواز سوہو

انھوں نے کہا کہ اس نیک کام میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی

نواز سوہو نے کہا کہ اس نیک کام میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی. فوٹو: فائل

ڈپٹی کمشنر محمد نواز سوہو نے مختلف متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ محنت، سچائی اور نیک نیتی سے اپنا قومی فریضہ سمجھ کر گھر گھر جاکر 5 سال تک کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ معصوم بچوں کو اس خطرناک موذی مرض سے بچایا جا سکے۔


یہ ہدایت انہوں نے یو سی چھتو چنڈ اور یو سی مکلی کے دورے کے دوران دی، اس موقع پر انھوں نے بی ایچ یو چھتو چنڈ کا دورہ کر کے ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری بھی چیک کی، انھوں نے کہا کہ اس نیک کام میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو مستقبل میں معذوری سے بچانے کیلیے اپنے علاقوں میں آنے والی پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ پولیو کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
Load Next Story