اردویونیورسٹیوائس چانسلرکے انتخاب کامرحلہ ایک بارپھرمتنازع
یونیورسٹی کی سینیٹ کے اراکین نے انٹرویوزکیلیے امیدواروں کی فہرست مستردکردی.
وفاقی اردویونیورسٹی میں وائس چانسلرکے انتخاب کا مرحلہ ایک بارپھرمتنازع ہوگیا۔
یونیورسٹی کی سینیٹ کے اراکین نے ایچ ای سی کے چیئرمین اور تلاش کمیٹی کے کنوینرکی جانب سے انٹرویوزکے لیے امیدواروں کی تیارکی گئی فہرست مستردکردی ہے، فہرست کی تیاری میں تلاش کمیٹی کی رائے کومدنظرنہ رکھنے پراسے ایچ ای سی کے چیئرمین کے آمرانہ رویے سے تعبیرکیاہے۔
واضح رہے کہ اس فہرست میں ایسے نام بھی شامل کرلیے گئے ہیں جسے یونیورسٹی کے چانسلراور صدرمملکت آصف علی زرداری گذشتہ مرحلے میں پہلے ہی مستردکرچکے ہیں ،یونیورسٹی کی سینیٹرسیماناز صدیقی نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ اردو یونیورسٹی کی انجمن اساتذہ نے بھی یونیورسٹی کے وائس چانسلرکے انٹرویوکے لیے سامنے آنے والے ناموں پراعتراض کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ نام پہلے بھی مستردکیے جاچکے ہیں۔
انھوں نے بتایاکہ تلاش کمیٹی کے اراکین کی جانب سے مناسب امیدواروں کے نام بھجوائے جانے سے قبل ہی ڈاکٹرجاوید لغاری نے انٹرویوکے لیے ناموں کی فہرست بھجوادی جوحیرت انگیزہے علاوہ ازیں یونیورسٹی کے سینیٹرزپروفیسر ناصر عباس اور پروفیسر سیما ناز صدیقی نے جاری کردہ اعلامیے میں وائس چانسلر سرچ کمیٹی کے کنوینر اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید لغاری کے آمرانہ رویے کی مذمت کی ہے۔