نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن نے عمران خان سے جواب طلب کرلیا

چیف الیکشن کمشنر کا عمران خان کو 22 نومبر تک جواب جمع کرانے کا حکم


ویب ڈیسک November 16, 2016
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میرے موکل کو سنے بغیر ہی ریفرنس آگے بھجوا دیا، وکیل جہانگیر ترین۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنس میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور درخواست گزار محمد خان ڈاہا کو نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیرترین کی نااہلی سے متعلق ریفرنسوں کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر جہانگیر ترین کے وکیل نے مواف اختیار کیا کہ اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میرے موکل کو سنے بغیر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جب کہ درخواست گزار بھی غیر حاضر ہے اس لئے ریفرنس کو مسترد کیا جائے۔ چیف الیکشن کمشنرنے درخواست گزار محمد خان ڈاہا کی دوسری سماعت پر بھی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام درخواستوں کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی اور عمران خان سے جواب طلب کر لیا۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے سینیٹر لیاقت ترکی کی نااہلی سے متعلق درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار بشریٰ گوہر کا کہنا تھا کہ لیاقت ترکئی نے کاغذات نامزدگی اور ایف بی آر میں جمع کروائی گئی دستاویزات پر مکمل نام نہیں لکھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے سینیٹر لیاقت ترکئی سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |