نواز شریف نہیں بلکہ عمران خان قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں دانیال عزیز

عمران خان دوسروں کی تلاشی کی بات کرتے ہیں لیکن وہ خود چور ثابت ہوگئے، رہنما مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک November 16, 2016
عمران خان دوسروں کی تلاشی کی بات کرتے ہیں لیکن وہ خود چور ثابت ہوگئے، طلال چوہدری ۔ فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نہیں بلکہ عمران خان قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نہیں بلکہ عمران خان قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، گزشتہ 7 ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ ہم احتساب کے لیے ہر فورم پر پیش ہونے کو تیار ہیں لیکن عمران خان بتائیں کہ وہ 2 سال سے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن میں کیوں تلاشی نہیں دیتے، آج بھی الیکشن کمیشن نے عمران خان سے جواب مانگا جب کہ وہ سپریم کورٹ سے بھی بھاگ گئے ہیں لہذا عمران خان اداروں کی پاسداری کریں اور جواب دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پارٹی فنڈنگ کیس میں تلاشی کیوں نہیں دیتے، کرپشن کی نشاندہی کرنے پر انہوں نے اپنا احتساب کمیشن خود ختم کر دیا اور آج ایک بار پھر عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں جب کہ افضل خان نے عدالت سے معافی مانگی تھی اور عمران خان نے بھی معافی مانگنی ہے۔

اس موقع پر رہنما مسلم لیگ (ن) طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان (ن) لیگ کی دشمنی میں پاکستان سے دشمنی کیوں کررہے ہیں، ہم لوگ عمران خان کی طرح الف لیلی کی کہانیاں نہیں ثبوت لیکر آئے ہیں، 20 سال سے بیروزگار انسان جہاز میں گھومتا ہے اور 300 کنال کا گھر کالے دھن سے خریدا۔ ان کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنیوں سے لیکر بچوں اور جائیدادوں تک عمران خان نے غلط بیانی کی ہے، عمران خان دوسروں کی تلاشی کی بات کرتے ہیں لیکن چور تو آپ ثابت ہوگئے لہذا اب تلاشی ہوکر رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں