پرویز مشرف اورعشرت العباد کے لیے ایم کیو ایم کے دروازے کھلے ہیں خواجہ اظہار

پارٹی قیادت کی تبدیلی کی افواہیں پھیل رہی ہیں تاہم اگر قیادت تبدیل ہوئی تو اندر سے ہی ہوگی، رہنما ایم کیو ایم


ویب ڈیسک November 16, 2016
سندھ حکومت میں ایک ہی شرط پر شامل ہوسکتے ہیں اگر سندھ کی وزارت اعلیٰ مل جائے، خواجہ اظہار ۔ فوٹو : فائل

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور سابق صدر پرویز مشرف سمیت سب کے لیے ان کی جماعت کے دورازے کھلے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ مئیر کراچی کی رہائی پر ایم کیو ایم کی طرف سے پورے کراچی کو مبارک باد دیتا ہوں، وسیم اختر ایم کیو ایم پاکستان کے مئیر ہیں وہ باہر آکر دل جوئی سے کام کریں گے اور عوام کو فرق واضح نظرآئے گا، جو ہمارا کام نہیں وہ بھی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اختیارات کے بغیر کچرے کے سمندر میں اترنے کو تیار ہیں تاہم اگر اختیارات نہ ملے تو احتجاج کریں گے۔

خواجہ اظہار نے کہا کہ سندھ حکومت میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم صرف ایک ہی شرط پر حکومت میں شامل ہوسکتے ہیں اگر سندھ کی وزارت اعلیٰ مل جائے جب کہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور سابق صدر پرویز مشرف سمیت سب کے لیے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت کی تبدیلی کی افواہیں پھیل رہی ہیں تاہم اگر قیادت تبدیل ہوئی تو اندر سے ہی اس جگہ کو پر کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں