ہندو بچی کے ساتھ زیادتی کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

سردار رمیش سنگھ نے کہا کہ وجنتی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ افسوسناک ہے حکومت ملزمان کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دے۔

سردار رمیش سنگھ نے کہا کہ وجنتی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ افسوسناک ہے حکومت ملزمان کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دے۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON:
انٹرنیشنل پیس کمیٹی برائے انٹرفیتھ ہارمنی کے تحت عمرکورٹ میں چھ سالہ معصوم ہندو بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعے اور ملزمان کو گرفتار نہ کرنے کیخلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطابمیں انٹرنیشنل پیس کمیٹی کے چیئرمین اعجاز علی چھاجرو نے کہا کہ تمام درندہ صفت مجرموں کو گرفتار کیا جائے جو اپنے سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے آزاد گھوم رہے ہیں۔


چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری متاثرہ معصوم ہندو بچی کے ساتھ واقعے کا ازخود نوٹس لیں، سردار رمیش سنگھ نے کہا کہ وجنتی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ افسوسناک ہے حکومت ملزمان کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دے۔
Load Next Story