آصفہ بھٹو چہل قدمی کے دوران گر پڑیں پاؤں میں چوٹ آگئی

بلاول ہاؤس لاہور میں چہل قدمی کے دوران آصفہ بھٹو کا پاؤں پھسل گیا۔


ویب ڈیسک November 16, 2016
بلاول ہاؤس لاہور میں چہل قدمی کے دوران آصفہ بھٹو کا پاؤں پھسل گیا۔ فوٹو؛ فائل

سابق صدر اور شریک چیرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری بلاول ہاؤس میں چہل قدمی کرتے ہوئے گر پڑیں جس سے ان کے پیر میں چوٹ آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری بلاول ہاؤس لاہور میں چہل قدمی کررہی تھیں کہ اس دوران ان کا پاؤں پھسل گیا جس سے وہ توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور گر پڑیں جس کے باعث ان کے پیر میں چوٹ لگ گئی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں ڈاکٹروں نے آصفہ بھٹو زرداری کے پاؤں کا مکمل معائنہ اور ٹیسٹ کیے جس کے بعد پاؤں پر پلاستر کردیا گیا۔ ڈاکٹرز نے آصفہ بھٹو زرداری کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں