حکومت نے بلاامتیازبے مثال ترقیاتی کام کیے وزیر اعظم

کسی سیاسی امتیازکے بغیرملک بھرمیں ترقیاتی منصوبوں کیلیے ریکارڈفنڈمختص کیے گئے


APP December 19, 2012
ترقیاتی سرگرمیوں میں عوام کو شریک کیا جائے،خورشیدشاہ، امتیاز صفدر، اسلم گل ودیگرسے گفتگو۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے گزشتہ 5 برسوں کے دوران بے مثال ترقیاتی کام کیے ہیں اور کسی سیاسی امتیاز کے بغیر ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں کیلیے ریکارڈ فنڈز مختص کیے۔

یہ بات منگل کو انھوں نے وزیراعظم ہائوس میں وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ، داخلہ کے وزیر مملکت امتیاز صفدر وڑائچ، وزیراعظم کے معاون خصوصی چوہدری اسلم گل، رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی، ایمل ولی خان اور علی محمد مہر سے الگ الگ ملاقاتوں میں کہی۔

01

وزیراعظم نے عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ حکومت کی ترقیاتی سرگرمیوں میں عوام کو شریک کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں