ترک صدر کی لاہور آمد پر سیکیورٹی انتظامات مکمل 6 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے

صدر کی آمد سے  2 گھنٹے قبل روٹ پر واقع ماركیٹیں اور دكانیں بند کردی جائیں گی، ڈی آئی جی آپریشن

صدر کی آمد سے  2 گھنٹے قبل روٹ پر واقع ماركیٹیں اور دكانیں بند کردی جائیں گی، ڈی آئی جی آپریشن، فوٹو؛ فائل

پولیس نے ترك صدر رجب طیب اردوان كی آمد كے موقع پر سیكیورٹی كے تمام تر انتظامات مكمل كرلیے جس کے تحت 6 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔


ڈی آئی جی آپریشنز ڈاكٹر حیدراشرف كے مطابق ترك صدر كی لاہور آمد پرسیكیورٹی پلان كو حتمی شكل دے دی ہے، 6 ہزار سے زائد پولیس اور دیگر قانون نافذ كرنے والے اداروں كے اہلكار ترك صدر كی سیكیورٹی ڈیوٹی دیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشن نے بتایا کہ ترك صدر كی صدارتی سیكیورٹی ٹیم گزشتہ 3 روز سے لاہور میں موجود ہے جس نے ایئر پورٹ، حضوری باغ اور ترك صدر كے روٹ پر سیكیورٹی انتظامات كا جائزہ لیا اور لاہور پولیس كے سیكیورٹی پلان كو تسلی بخش قرار دیا۔

ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف نے مزید بتایا کہ ترک صدر کے سكیورٹی پلان كے مطابق ان کی آمد سے 2 گھنٹے قبل روٹ پر واقع ماركیٹیں اور دكانیں بند جب كہ روٹ كی طرف آنے والے راستے عام ٹریفك کے لیے بند ہوں گے۔
Load Next Story