قومی اسمبلی میں ہر 10سال بعد مردم شماری کرانیکا بل پیش

اتحادی ارکان کی بھی حکومت پرتنقید، سپریم کورٹ لینڈ مافیا کیخلاف بھی ازخودنوٹس لے،92 میںمتحدہ نے لوگوںکوبیروزگارکیا


Online/Numainda Express December 19, 2012
اجلاس میںمردم شماری ترمیمی بل 2012ء،تیزاب پھینکنے اورجلانے کے جرائم میں اضافہ روکنے کیلیے احکام وضع کرنے کابل بھی پیش کردیاگیا فوٹو: اے پی پی/ فائل

قومی اسمبلی میں اپوزیشن اورحکومتی ارکان نے ملک میں جاری بیروزگاری، دہشتگردی اوربجلی وگیس بحران کیخلاف شدید احتجاج کیا۔

اجلاس میںمردم شماری ترمیمی بل 2012ء،تیزاب پھینکنے اورجلانے کے جرائم میں اضافہ روکنے کیلیے احکام وضع کرنے کابل بھی پیش کردیاگیا۔ دہشت گردی کانشانہ بننے والی سویڈش خاتون کوخراج عقیدت،ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ کراچی میں قتل ہونیوالے پولیوورکرزکے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ منگل کوقومی اسمبلی کااجلاس ڈپٹی اسپیکرفیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت شروع ہوااجلاس کے آغازمیںصرف 30 ارکان ایوان میںموجود تھی۔

آن لائن کے مطابق نکتہ اعتراض پرایم کیوایم کے ارکان اقبال محمدعلی،سہیل منصورکاکہناتھاکہ لگتا ہے کہ حکومت عوام کو برسرروزگارکرناہی نہیں چاہتی مسلم لیگ ن کے عابدشیرعلی نے کہاکہ پاکستان میں سب سے بڑی دہشتگردی عوام کامعاشی قتل ہے رکن اسمبلی ظفربیگ بھیٹنی نے کہا کہ اگردہشت گردوںکیخلاف صحیح معنوں میں آپریشن کیاجاتاتوملک سے دہشتگردی ختم ہوچکی ہوتی۔ ن لیگ کے رکن عبدالقادربلوچ نے کہا کہ صدرزرداری ایران روس کادورہ منسوخ کرچکے ہیںاس حوالے سے قوم کوحقائق سے آگاہ کیاجائے۔

05

ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہاکہ میرے حلقے میںچارہزارکنال کے سرکاری رقبے پرقبضہ کیاجارہاہے لینڈمافیاکوروکنے والاکوئی نہیں ہے نکتہ اعتراض پرجواب دیتے ہوئے حکومتی چیف وہپ سید خورشید شاہ نے جواب میں کہا کہ یہ لوگ ہرجگہ پہنچ جاتے ہیںسپریم کورٹ لینڈمافیاکیخلاف بھی سوموٹوایکشن لے مگر یقین ہے کہ اس مسئلے پرعدالت سوموٹوایکشن نہیں لے گی، 92ء میںخودایم کیو ایم نے لوگوںکو بے روزگارکیاالزام ہم پر نہ لگائیں92ء اور 97ء کے لوگوں کوہم بحال نہیں کرسکتے اس کے اختیارات صرف وزیراعظم کے پاس ہیں۔

جمشید دستی ،مولوی عصمت اللہ،مہتاب عباسی،ناصرشاہ،خورشیدگوڈیل،رضاحیات ہراج، نور عالم،ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ، سفیان یوسف، رانا تنویر نے بھی نکتہ اعتراض میںاظہارخیال کیا۔ مردم شماری ترمیمی بل2012پیش کیا گیاجس کے تحت حکومت ہر10 سال بعدمردم شماری کرانے کی پابندہوگی جس پرفاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کمیٹی کویہ معاملہ باقاعدہ بھجوایاجائے۔

ڈپٹی اسپیکرنے کہاکہ قائمہ کمیٹی 10 دنوں میںبل پر رپورٹ مکمل کرکے ایوان کوبھجوائے۔ ڈاکٹرعطیہ عنایت اللہ نے تحریک پیش کی کہ تیزاب پھینکنے اورجلانے کاجرم بل پیش کرنیکی اجازت دی جائے ایوان سے اجازت ملنے پرانھوںنے بل ایوان میںمتعارف کرایاجب کہ اسمبلی میںکارروائی اورطریقہ کارکے قواعد2007ء میںترمیم کامعاملہ قائمہ کمیٹی کے سپردکردیاگیابعدازاںقومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح تک ملتوی کردیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں