حیدرآباد میں صفائی کی ابتر صورتحال شہری سڑکوں پر آ گئے

متعلقہ اداروں کیخلاف نعرے، بلدیہ کی ناقص کارکردگی سے شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا


Numainda Express July 26, 2012
متعلقہ اداروں کیخلاف نعرے، بلدیہ کی ناقص کارکردگی سے شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا۔ فوٹو ایکسپریس

رمضان المبارک کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات اور سڑکوں پر سیوریج کا پانی جمع ہونے کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ لیاقت کالونی، فردوس کالونی، بھینس پیڑی، فاروق مل، سخی پیر روڈ اور نواح کے علاقہ مکینوں نے صفائی کے ناقص انتظامات اور سوریج کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے کے خلاف سخی پیر روڈ پر مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے متعلقہ اداروں اور افسران کے خلاف نعرے بھیلگائے، مظاہرینکا کہنا تھا کہ ان کے علاقوں کی سڑکیں 8 روز سے گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں جس کے باعث شہریوں، کاروباری حضرات اور نمازیوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ جب کہ بلدیہ اعلیٰ کی کچرا گاڑیاں ایک ماہ سے ان کے علاقوں میں نہیں آئی ہیں جس کے باعث مختلف مقامات پر کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیںاور علاقے میں تعفن پھیل رہا ہے جبکہ وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا بھی خدشہ ہے۔

انھوں نے بتایا کہ بلدیہ کے افسران کو شہریوں کی کوئی پرواہ نہیں اور وہ سارا وقت ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر اپنی ذمے داریاں نبھا رہے ہیں۔ انھوں نے صوبائی وزیر بلدیات و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال اور سیوریج کے جمع پانی کا نوٹس لیتے ہوئے ذمے داروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں