میرا نے اسپتال کا منصوبہ چھوڑ کرشوٹنگ کیلیے مہنگا کیمرہ خریدلیا

اداکارہ نے اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے 1کروڑ 35لاکھ کا کیمرہ خریدا، شوبز حلقوں کی تنقید


Online November 17, 2016
شوبز حلقوں نے میرا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایف بی ار کو اداکارہ میرا کے گوشوارے چیک کرنے چاہئیں۔ فوٹو: فائل

گھریلو جھگڑوں اور غیر ضروری مصروفیات کے باعث میرا نے اسپتال کا منصوبہ غیر اعلانیہ طور پر ختم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میرا نے دو سال قبل اپنی والدہ شفقت زہرہ بخاری کے نام پر اسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے انھوں نے پہلے قصور کے نزدیک زمین حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن بعد میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص ارسل وقار گھمن نے انھیں زمین دینے کا اعلان کیا لیکن میرا کی غیر سنجیدگی کے باعث اسپتال کی تعمیر تو دور کی بات بلکہ اس کا نقشہ تک نہ بنایا جاسکا۔

اداکارہ میراکے اسپتال بنانے کا پروجیکٹ بھول کر اپنی ہوم پروڈکشن کے لیے 1کروڑ 35لاکھ روپے کا کیمرہ خریدنے پر سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ میرا ایک طرف اسپتال کے پروجیکٹ کے لیے مختلف ممالک میں جاکر چندہ مانگتی رہی ہیں اور دوسری جانب اسپتال پر پیسہ خرچ کرنے کے بجائے قیمتی کیمرہ خرید کر مذاق کیا گیا اسی رقم سے اداکارہ میرا اسپتال کا ایک بلاک مکمل کرسکتی تھیں شوبز حلقوں نے میرا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایف بی ار کو اداکارہ میرا کے گوشوارے چیک کرنے چاہئیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔