122 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون نیوزی لینڈ کرکٹ کی صدر مقرر

ڈوبی ہیکلے آئی سی سی کے ہال آف فیم میں بھی شامل ہیں۔


Sports Desk November 17, 2016
سب سے پہلے 4000 رنز مکمل کرنے والی خاتون کرکٹر کا اعزاز بھی ان کو حاصل ہے۔ فوٹو: فائل

سابق ویمن کپتان ڈوبی ہیکلے نیوزی لینڈ کرکٹ کی صدر منتخب ہوگئیں، وہ آئی سی سی کے ہال آف فیم میں بھی شامل ہیں۔

ڈوبی ہیکلے نے اپنے کیریئر کے دوران 118 ون میچز میں 4064رنز اسکور کیے جس میں 4 سنچریاں بھی شامل رہیں، ان کی 19 ٹیسٹ میں ایوریج 52.04 رہی، وہ ون ڈے میچز کی سنچری مکمل کرنے والی پہلی خاتون کرکٹر تھیں، سب سے پہلے 4000 رنز مکمل کرنے والی خاتون کرکٹر کا اعزاز بھی ان کو حاصل ہے۔

اب وہ نیوزی لینڈ کرکٹ کی 122 سالہ تاریخ میں اس کی پہلی خاتون صدر بھی بن گئی ہیں۔ سابق انٹرنیشنل کرکٹر انگرڈ کرونن نائب بورڈ کے ڈائریکٹر ہوں گے، موجودہ ڈائریکٹر جارج برکلے نیوزی لینڈ کرکٹ کے نئے چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔