نوشہرہ میں پی اے ایف انجینئرنگ کالج پرحملے پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت

پی اے ایف انجینئرنگ کالج رسالپورپردہشت گردوں کادستی بم سے حملہ نہ صرف ملکی سلامتی پرحملہ ہے بلکہ کھلی دہشتگردی ہے


Express Desk December 19, 2012
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پی اے ایف انجینئرنگ کالج رسالپورپردہشت گردوں کادستی بم سے حملہ نہ صرف ملکی سلامتی پرحملہ ہے بلکہ کھلی دہشتگردی ہے فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نوشہرہ رسالپورروڈ پرپی اے ایف انجینئرنگ کالج کے مین گیٹ پر دہشتگردوں کے دستی بم کے حملے کی سخت ترین الفاظ میںمذمت کی ہے اور اس کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہا رکیا ہے ۔

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پی اے ایف انجینئرنگ کالج رسالپورپردہشت گردوں کادستی بم سے حملہ نہ صرف ملکی سلامتی پرحملہ ہے بلکہ کھلی دہشتگردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے صدرزرداری، وزیراعظم راجا پرویز اشرف اوروفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک سے مطالبہ کیاکہ نوشہرہ رسالپور پی اے ایف انجینئرنگ کالج کے مین گیٹ پردہشت گردوںکے دستی بم حملے کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں