مسلم دنیا کو مسائل سے نکالنے کے لیے پاکستان اور ترکی کثیر الجہتی اتحاد پر متفق

اسلامی ممالک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلیے مشترکہ حکمت عملی بنانا، پائیدار امن کا قیام اور امت مسلمہ کی ترقی ہوگا۔


عامر خان November 17, 2016
کثیر الجہتی اتحاد کے باضابطہ قیام کیلیے کوششوں کا آغاز او آئی سی کے پلیٹ فارم سے کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان اور ترکی نے امت مسلمہ کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلیے اسلامی ممالک پر مشتمل ایک کثیر الجہتی اتحاد تشکیل دینے کے حوالے سے کوششوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اتحاد کے بنیادی مقاصد میں مختلف اسلامی ممالک کے درمیان تنازعات کا خاتمہ، ان کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا، اسلامی ممالک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلیے مشترکہ حکمت عملی بنانا، پائیدار امن کا قیام اور امت مسلمہ کی ترقی ہوگا۔

اس کثیر الجہتی اتحاد کے باضابطہ قیام کیلیے کوششوں کا آغاز او آئی سی کے پلیٹ فارم سے کیا جائے گا اور اتحاد کی تشکیل کے حوالے سے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کو پاکستان اور ترکی کی حکومتوں کی جانب سے خطوط ارسال کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں