کارکن احتجاج منسوخ کردیں سپریم کورٹ بھی نہ جائیں الطاف حسین

صبروتحمل سے کام لیں اورعدلیہ کیخلاف ہرزہ سرائی ونامناسب الفاظ بھی استعمال نہ کریں, قائدمتحدہ


Express Desk December 19, 2012
کراچی پریس کلب پر اے پی ایم ایس او کی جانب سے الطاف حسین کی حمایت میں مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطا ف حسین نے اپنے خصوصی اورہنگامی بیان میںایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن اورایم کیوایم کے تمام زونوں،سیکٹروں،یونٹوں اور تنظیمی شعبہ جات کے کارکنوں اورذمے داروںکوہدایت کی ہے کہ وہ عدلیہ کے بارے میں اپنے غم وغصہ پر صبر و تحمل سے کام لیں اورآئندہ کے تمام طے شدہ احتجاجی مظاہرے فوری طورپرمنسوخ کردیں۔

عدلیہ کے بارے میں کسی بھی قسم کی ہرزہ سرائی اورنامناسب الفاظ کااستعمال ہرگزنہ کریں۔الطاف حسین نے کارکنوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ7جنوری کوعدالت عظمیٰ کے تقدس کی خاطرسپریم کورٹ نہ جائیں اوراس روز صرف اورصرف ایم کیوایم کے قانونی وآئینی ماہرین کوہی پیش ہونے دیںکیونکہ میں نہیں چاہتاکہ عدالتوں کاوقارمجروح ہواوراس کاتقدس پامال ہو،میں تصادم کی اورمحاذآرائی کی راہ اختیارنہیںکرناچاہتا۔الطاف حسین نے کہاکہ ملک کے موجودہ حالات کومدنظررکھتے ہوئے ملک کی بہتری اورسلامتی کی خاطرمیں کسی قسم کے تصادم کیلیے اپنی ذات کووجہ ہرگزنہیں بناؤں گا۔

لہٰذامیری ایک ایک کارکن اورہمدردسے اپیل ہے کہ وہ صبروتحمل سے کام لیں،ہرقسم کے احتجاج سے گریزکریں اورپہلے سے طے شدہ تمام احتجاجی مظاہروں کوبرائے مہربانی منسوخ کردیں۔دریں اثناحیدرآبادمیں اراکین زونل کمیٹی سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ میں نے کبھی زبردستی کاکوئی درس نہیںدیاکیونکہ میں بخوبی جانتاہوں کہ زور،زبردستی،لالچ ،روپے پیسے کے تحت کسی کو نوکرتوبنایاجاسکتاہے لیکن کارکن نہیں، حیدرآبادکے عوام نے ہرکڑے ومشکل وقت میں تحریک کاساتھ دے کر ثابت کردیاکہ حیدرآبادپہلے بھی الطاف حسین کاشہرتھا،آج بھی ہے اورہمیشہ رہے گا۔

انھوں نے کہاکہ آج میرا سرفخرسے بلندہوگیاہے کہ جب گزشتہ روزمیری رائے مانگنے پرپاکستانی عوام اورخصوصاً حیدرآبادکے عوام،مائوں،بہنوں اوربزرگوں نے جس محبت و خلوص کااظہار کیااس میں حیدرآبادکے عوام کو دل کی گہرائیوں سے سلام تحسین پیش کرتاہوں۔جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیت مفتی محمدنعیم سے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ علماکااتحادشہرقائدمیں دہشت گردی کی روک تھام اورمدارس میں پڑھنے والے طلبا کی حفاظت میں اہم کرداراداکرے گا،ملکی مسائل کے حل کے لیے اہل مدارس کااتحادوقت کی اہم ضرورت ہے اوربین المدارس اتحادسے ہی ملک میں فرقہ وارانہ فسادات ختم ہوسکتے ہیںاس سلسلے میں علما کاکردار اہم ہوگا۔

01

اس موقع پر مفتی محمدنعیم نے کہاکہ الطاف حسین کاطرزعمل اورسیاست پاکستان بھرکی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے لیے قابل تقلیدہے،الطاف حسین کی جانب سے اتحادبین المسلمین کے سلسلے میں مخلصانہ کوششوں سے ہی ملک کودرپیش مسائل سے نکالاجاسکتاہے۔ایک بیان میں ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے کراچی اور پشارمیں دہشتگردوں کی فائرنگ سے انسدادپولیومہم میں حصہ لینے والی خواتین اورمردورکرزکے قتل کے واقعات کی سخت مذمت کی ہے اورکہاہے کہ دہشتگردقوم کے نونہالوں کوعمر بھرکی معذوری میں مبتلاکرنے کے مکروہ فعل میں دھکیل کرانسانی دشمنی کامظاہرہ کررہے ہیں، دونوں واقعات میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتارکیاجائے، دہشت گردانسدادپولیومہم پر حملہ ہوئے ہیں انھیں عبرتناک سزادی جائے۔الطاف حسین نے جاں بحق ہونے والی خواتین اورمردورکرزکوخراج عقیدت پیش کیااوران کے لواحقین سے تعزیت وہمدردی کااظہار کیا۔

بعدازاں پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہراشرفی سے گفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ جو سفاک انتہا پسندعناصر انسداد پولیو کے لیے سرگرم ہیلتھ ورکرز کودہشتگردی کا نشنانہ بنارہے ہیں وہ جہالت کی تاریکیوں میں رہ رہے ہیں،تمام مستندمدارس کے جیدعلمائے کرام بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے حق میں فتویٰ دے چکے ہیں بعض انتہاپسندعناصرپولیو ٹیم کے رضاکاروں کو مسلسل نشنانہ بنارہے ہیں۔حافظ طاہراشرفی نے کہاکہ پاکستان کے عوام انسدادپولیومہم میں عالمی ادارہ صحت اورتمام عالمی دنیا کے ساتھ ہیں،دینی مدارس،ان کے طلبہ اورعلمائے کرام کے بارے میں الطاف حسین کے بیان کازبردست خیر مقدم کرتے ہیں۔

قبل ازیں نائن زیرو پر پیر اور منگل کی شب جمع ہونے والے ہزاروں کارکن جمع ہوگئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے کہاہے کہ مائینس الطاف حسین ہمیںکسی صورت منظور نہیں ، ہم اس تحریک ایم کیوایم کوچھوڑسکتے ہیںلیکن الطاف حسین کوکسی صورت نہیںچھوڑسکتے ،آج تمام کارکنان الطاف حسین بھائی سے بیت کرتے ہیںکہ موت تک وہ الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان ، اراکین سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی ،شعبہ جات کے ذمے داران ودیگر ارکان بھی موجودتھے۔ کارکنوں نے الطاف حسین سے مکمل اظہاریکجہتی کیا اور فضاء میںہاتھ بلندکرکے ان سے اپنی موت تک ساتھ دینے کی بیت کرتے ہوئے الطاف حسین سے قیادت نہ چھوڑنے کی درخواست کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |