وزیراعظم نواز شریف سے ترک صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات اہم امور پر تبادلہ خیال

ملاقات میں علاقائی وعالمی صورتحال سمیت دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا


ویب ڈیسک November 17, 2016
پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے ترک صدرکوسلامی پیش کی: فوٹو: ایکسپریس: فوٹو: پی آئی ڈی

ترک صدرطیب اردوان نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ترک صدررجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس میں پہنچے جہاں وزیر اعظم نواز شریف نے ان کا دروازے پر بنفس نفیس استقبال کیا۔ پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے ترک صدر کو سلامی دی جس کے بعد انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ترک صدر کا مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی بھرپور حمایت کا اعلان

استقبال کے بعد وزیراعظم نوازشریف اورترک صدرطیب اردوان کے ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی وعالمی سطح سمیت دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں سربراہان کے درمیان وفود کی شکل میں مذاکرات ہوئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

واضح رہے کہ گزشتہ روزترک صدررجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پرپاکستان پہنچے تھے، وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں