پاناما کیس وزیراعظم نے تحریک انصاف کے دستاویزات جھوٹ قراردے دیئے

عمران خان کی دستاویزات غیر متعلقہ،غلط اور نا قابل قبول ہیں ، وزیر اعظم کا سپریم کورٹ میں اعتراض


ویب ڈیسک November 17, 2016
درخواست گزار دستاویز کی نشاندہی کرے تو جواب اور اعتراض کا حق محفوط رکھتے ہیں، اعتراض میں موقف فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے پاناما لیکس سے متعلق عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے مبینہ شواہد پر مبنی دستاویز کوغلط اور جھوٹ قرار دے دیا ہے۔

پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں پر وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ میں اپنے وکیل کے توسط سے شیخ رشید اور عمران خان کی جانب سے پیش کئے گئے دستاویزات پر اعتراض جمع کرادیا ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ خود پر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں، درخواست گزار اپنے الزامات کو ثابت کرنے کے لئے کن دستاویز پر انحصارکررہاہے، درخواست گزار دستاویز کی نشاندہی کرے تو جواب اور اعتراض کا حق محفوط رکھتے ہیں۔

اعتراض میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کی دستاویزات غیر متعلقہ،غلط اور نا قابل قبول ہیں ، انہوں نے ٹھوس شواہد پیش کرنے کے بجائے عمومی الزامات لگائے ہیں، جنہیں وہ مسترد کرچکے ہیں، اس لئے دائر درخواستوں کو مسترد کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں