الطاف حسین کا فلسفہ پاکستان کی سالمیت کا ضامن ہے

ملک کی سلامتی کے لیے تمام قومیں متحد ہوں، محمد شریف، مختلف رہنمائوں سے ملاقاتیں

ملک کی سلامتی کے لیے تمام قومیں متحد ہوں، محمد شریف، مختلف رہنمائوں سے ملاقاتیں. فوٹو ایکسپریس

متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف نے کہا ہے کہ الطاف حسین کا فکر و فلسفہ پاکستان کی سالمیت کا ضامن ہے۔ ان خیالات کا انہوں نے قائد تحریک کا پاکستان کی سلامتی و بقاء کے حوالے سے انتہائی فکر انگیز لیکچر/ بیان کی کاپی حیدرآباد کے مختلف سیاسی و مذہبی رہنمائوں ، ادیب و دانشوروں سمیت مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو پیش کرتے ہوئے کیا۔


جوائنٹ زونل انچارجز و اراکین زونل کمیٹی اور متحدہ کے دیگر ذمے داران بھی ہمراہ تھے۔ محمد شریف نے کہا کہ ہمارے ملک کا روشن مستقبل بھی قائد تحریک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے اور تمام قوموں کے اتحاد میں ہے۔ رُکن قومی اسمبلی صلاح الدین نے کہا کہ الطاف حسین نے ہمیشہ عوام کو سچائی اور حقیقت سے آگاہ کیا، ایم کیو ایم پاکستان کی بقاء وسلامتی کی خاطر تمام محب وطن لوگوں کے اتحاد کیلیے کوشاں ہے۔

ایم پی اے سید وسیم حسین نے کہا کہ پاکستان کو آج اندرونی وبیرونی خطرات کا سامنا ہے تمام سیاستدان مل کر ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں۔ ایم کیو ایم کے ذمے داران سے ملاقات کرنے والوں میں سینئر صحافی سہیل سانگی، عزیز ملک اور حیدرآباد صرافہ یونین کے رہنمائوں سمیت دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔
Load Next Story