کراچیفائرنگ کے واقعات میں 5افرادہلاک11زخمی

لیاری میں فائرنگ،حملہ آوراورایک شخص ہلاک،سرجانی،ڈاکیارڈاورکورنگی سے3لاشیں ملیں


Staff Reporter December 19, 2012
لیاری میںفائرنگ،حملہ آوراورایک شخص ہلاک، سرجانی، ڈاکیارڈ اور کورنگی سے3لاشیں ملیں۔ فوٹو:اے ایف پی/فائل

شہرمیں فائرنگ کے واقعات کے دوران5افرادہلاک جبکہ سرکاری افسرسمیت11 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لیاری ہنگورہ آباد میں موٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد 26سالہ آغامحمود،25سالہ عثمان غنی اور 27 سالہ راشدشدید زخمی ہوگئے، علاقہ مکینوں کی جانب سے حملہ آوروں پرجوابی فائرنگ کی گئی جس میں ایک ملزم زخمی ہوگیاتاہم وہ اپنے ساتھی سمیت موقع سے فرارہوگیا،زخمیوں کوفوری طورپرسول اسپتال لایا گیا جہاں آغامحمود زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔مقتول آغامحمود ڈیزل کی دکان کا مالک اورایک سیاسی جماعت کے سرگرم کارکن کا بھائی تھا جبکہ وہ لیاری کے علاقے ہنگورہ آبادکا رہائشی تھا۔

مقتول پر اس سے قبل بھی قاتلانہ حملہ ہو چکا تھا۔واقعے کے بعدماڑی پورروڈد عاہوٹل کے قریب ایک لاش ملی،مذکورہ ملنے والی لاش اسی حملہ آوور کی تھی جولیاری میں علاقہ مکینوں کی جوابی فائرنگ میں زخمی ہوگیاتھا،آغا محمود کی ہلاکت کے بعد لیاری کے مختلف علاقے دریا آباد ، آگرہ تاج کالونی اور بہار کالونی میں نامعلوم افرادکی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی جس سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے جبکہ دکانیں و کاروبار بند ہوگیا۔

12

سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر7-Bکے قریب سے36سالہ شخص کی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے سر پرگولی مارکرہلاک کر دیاتھا،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔کورنگی نمبر ساڑھے 5سو کوارٹرمچھلی مارکیٹ کے قریب خالی پلاٹ سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت بعد میں 25 سالہ محمد آصف کے نام سے کی گئی،مقتول کورنگی دھوبی گھاٹ سیکٹر51/C کا رہائشی اورفرج ایئر کنڈیشن مکینک کاکام کرتاتھا ،مقتول کو نامعلوم ملزمان نے اغواکرکے ہاتھ پاؤں باندھ کر بہیمانہ تشددکانشانہ بنانے کے بعد4 گولیاں مار کرہلاک کیا۔

پولیس کے مطابق محمدآصف ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھاشبہ ہے کہ اسے اس کے ساتھیوں نے رقم کے بٹوارے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ڈاکیارڈکے قریب سمندرسے35سالہ نامعلوم خاتون کی بوری بندلاش ملی،خاتون کی لاش3سے 4دن پرانی ہے ،خاتون کے جسم پرتشدد کے نشانات موجود ہیں،لاش ایدھی سرد خانے رکھوادی گئی ہے ۔بلدیہ ٹاؤن گلشن غازی کے رہائشی45سالہ نوراحمدکونامعلوم ملزمان نے گھر کے قریب فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔شیریں جناح کالونی روٹ نمبر 20 بس کے آخری اسٹاپ کے قریب واقع جوئے اورمنشیات کے اڈے پر فائرنگ سے بوٹ بیسن تھانے کا سب انسپکٹر یونس زخمی ہو گیا۔بلدیہ ٹاؤن غازی ٹاؤن اسحاق محلے اسٹریٹ نمبر 10 پرنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوراحمدزخمی ہو گیا۔

سولجر بازارکے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے12سالہ بچہ حفیظ اﷲ زخمی ہوگیا۔کورنگی صنعتی ایریاجام صادق پل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے لائیو اسٹاک کاافسرڈاکٹر نذیر احمدزخمی ہوگیا،کورنگی سنگر چورنگی کے قریب موٹروائنڈنگ کی دکان پر فائرنگ سے 35 سالہ محمد عمران،سرسید ٹاؤن کے علاقے یوپی موڑکے قریب فائرنگ سے فیضان جبکہ اورنگی ٹاؤن 4نمبر اورگلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب فائرنگ سے 2 افرادزخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں