آسٹریلیا میں محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ ایک ہفتے تک رپورٹ آنے کا امکان

2 گھنٹوں پر مشتمل ٹیسٹ میں آل راؤنڈر سے کئی اورز کرائے گئے اور ان کا مختلف زاویوں سے معائنہ کیا گیا


ویب ڈیسک November 17, 2016
محمد حفیظ کابولنگ ٹیسٹ 2 گھنٹوں پر مشتمل تھا جس میں آل راؤنڈر نے نئے ایکشن سے بولنگ کرائی : فوٹو : فائل

ISLAMABAD: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے آسٹریلیا میں برسبین کی بائیومکینکس لیب میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بولنگ ایکشن ٹیسٹ دے دیا ہے اور اس کی مکمل رپورٹ ایک ہفتے تک آنے کا امکان ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: محمد حفیظ ''کیریئر بچاؤ'' مشن پر آسٹریلیا روانہ

محمد حفیظ نے آسٹریلیا کے شہر برسبین کی بائیومکینکس لیب میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ دیا جو تقریباً 2 گھنٹوں پر مشتمل تھا اس دوران آل راؤنڈر نے نئے بولنگ ایکشن کے ساتھ کئی اوورز کرائے۔ بولنگ کے دوران محمد حفیظ کا درجنوں زاویوں سے جائزہ لیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: محمد حفیظ کا بائیومکینک ٹیسٹ 17 نومبر کو آسٹریلیا میں ہوگا

واضح رہے کہ محمد حفیظ پرگزشتہ برس جولائی میں مشکوک بولنگ ایکشن کے باعث دوسری بار پابندی عائد کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں