دہلی زیادتی کیس ذمے داروں کو سزائے موت دی جائے سشما سوراج

سشما سوراج نے عصمت دری کرنیوالے سبھی ملزموں کیلئے سزائے موت کامطالبہ کیا


Net News/AFP December 19, 2012
سشما سوراج نے عصمت دری کرنیوالے سبھی ملزموں کیلئے سزائے موت کامطالبہ کیا. فوٹو: فائل

دہلی میں ایک23 سالہ طالبہ سے بس میں مبینہ طور اجتماعی زیادتی کے معاملے پر منگل کو پارلیمان میں سبھی جماعتوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا اور بعضارکان جن میں بی جے پی کی پارلیمانی لیڈرسشما سوراج بھی شامل تھیں نے ملزم کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کیا ہے۔

دہلی پولیس نے بس کے ڈرائیور رام سنگھ کو پیر کو رات گئے گرفتار کرلیا تھا۔سشما سوراج نے عصمت دری کرنیوالے سبھی ملزموں کیلئے سزائے موت کامطالبہ کیاکیونکہ اس وقت بھارتی قانون میں عصمت دری کی زیادہ سے زیادہ سزا 10سال قیدہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں