آسٹریلوی کرکٹر ایڈم ووگس میچ کے دوران سر پر باؤنسر لگنے سے بیہوش

ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران حریف بولر کا باؤنسر ایڈم ووگس کے ہیلمٹ پر لگا اوروہ زمین پر گر گئے


ویب ڈیسک November 17, 2016
ووگس ویسٹرن آسٹریلین ٹیم کے کپتان ہیں اور اس سے قبل بھی وہ سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ فوٹو : فائل

آسٹریلوی کرکٹر ایڈم ووگس سر پر باؤنسر لگنے کے باعث زخمی ہوگئے اور بے ہوش ہوکر گراؤنڈ میں گر گئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آسٹریلیا میں کھیلے جارہے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ شیفلڈ شیلڈ کے میچ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی ایڈم ووگس کو حریف بولر کیمرون اسٹیونسن نے باؤنسر کرایا جس سے ایڈم ووگس نے بچنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے اور گیند ان کے ہیلمٹ پر جالگی جس کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی زمین پر گر گئے اور بے ہوش ہوگئے، امپائرز نے میچ روک کر فوراً میڈیکل ٹیم کو بلایا جنہوں نے اسٹریچر پر ڈال کر ایڈم ووگس کو اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سر میں گیند لگنے سے زخمی ہونے والے آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوزدم توڑ گئے

دوسری جانب آسٹریلوی کلب کے مینیجر کا کہنا ہے کہ 37 سالہ کھلاڑی ایڈم ووگس کی طبیعت بہتر ہے تاہم وہ پوری طرح سے فٹ نہیں ہیں، ان کے سر میں درد ہے اور وہ اس وقت ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہیں۔ ووگس ویسٹرن آسٹریلین ٹیم کے کپتان ہیں اور اس سے قبل بھی وہ سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جب کہ ایک اور میچ میں کمر پر گیند لگنے کے باعث بھی زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ 2 سال قبل آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ " شیفلڈ شیلڈ " کے ایک میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے سر میں گیند لگنے کے باعث زخمی ہونے والے نوجوان بلے باز فلپ ہیوز دم توڑ گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |