ججز حبس بے جا کیس میں مشرف کے وارنٹ گرفتاری کا اجرا

پولیس کے مطابق سابق صدر پر جج صاحبان کو زبردستی حبس بے جا میں رکھنے کاالزام ہے


News Agencies/Numainda Express December 19, 2012
پولیس کے مطابق سابق صدر پر جج صاحبان کو زبردستی حبس بے جا میں رکھنے کاالزام ہے فوٹو: فائل

سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آبادعباس علی شاہ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے میںوارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

تھانہ سیکریٹریٹ کے تفتیشی آفیسرسب انسپکٹرشاہد نے منگل کو سابق صدر پرویزمشرف کے خلاف مقدمہ نمبر131 کی سماعت کے موقع پرعدالت سے درخواست کی تھی کہ سابق صدر پرویزمشرف کی گرفتاری مطلوب ہے جس کے لیے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں تاکہ انھیں ججزکوحبس بے جا میں رکھنے کے مقدمے میںشامل تفتیش کیا جاسکے۔

اس پرعدالت نے پرویزمشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کاحکم دے دیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ2009 میں محمداسلم گھمن نے درج کرایا تھا جس میںسابق صدر پر جج صاحبان کو زبردستی حبس بے جا میں رکھنے کاالزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں