سابق امام کعبہ شیخ محمد بن عبداللہ السبیل انتقال کرگئے

شیخ محمد بن عبداللہ السبیل پیر کی سہ پہر دمہ کی بیماری کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے

شیخ محمد بن عبداللہ السبیل پیر کی سہ پہر دمہ کی بیماری کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے فوٹو: فائل

مسجد الحرام بیت اللہ کے سابق امام شیخ محمد بن عبداللہ السبیل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔


شیخ محمد بن عبداللہ السبیل پیر کی سہ پہر دمہ کی بیماری کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی عمر 90 سال تھی ۔ امام شیخ محمد بن عبداللہ عالم اسلام کی ایک مقبول شخصیت تھے۔ پوری دنیا کی اسلامی تحریکوں اوردین کی اشاعت کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی سرپرستی ومدد بھی کرتے تھے۔ مرحوم کی وفات عالم اسلام کے لیے بہت بڑا سانحہ ہے۔
Load Next Story