پاناما کیس کے بعد پاکستان کی تاریخ ایک نیا رخ اختیارکرے گی عمران خان
سپریم کورٹ کی سماعت سے مطمئن ہیں اس کا جو نتیجہ ہوگا وہ پاکستان کے لئے بہت مثبت ہوگا،چیرمین تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پانامالیکس کیس کےبعد پاکستان کی تاریخ ایک نیارخ اختیارکرےگی اس کا جو نتیجہ ہوگا وہ پاکستان کے لئے بہت مثبت ہوگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ جو3تقریریں ہمارےوکیل نےنوازشریف کی سنائی ان تقاریرمیں تضاد ہے وزیراعظم نےجھوٹ بولاہے، ہمارےپاس بہت معلومات ہیں، نوازشریف پریوسف رضاگیلانی سےزیادہ سنجیدہ نوعیت کےالزامات ہیں،یوسف رضا گیلانی پرتوہین کاکیس تھا جب کہ ان پرتوبڑا الزام ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی سماعت سے مطمئن ہیں اس کا جو نتیجہ ہوگا وہ پاکستان کے لئے بہت مثبت ہوگا، میں آج پہلےسےزیادہ پرامید ہوں کیوں کہ ہم بڑی جدوجہد کے بعد یہاں پہنچے ہیں ملک بھرمیں نئی تاریخ رقم ہورہی ہے آج جوججزنےریمارکس دیئےوہ بہت اچھےتھے ، ججز چاہتے ہیں کہ پاناما کا فیصلہ جلد آئے۔
عمران خان نے وزرا پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ مجھے بتائیں وزراسپریم کورٹ کیالینےجاتےہیں، پاناماشریف فیملی کاکیس ہے اوروہاں وزراکا کیا کام۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ترک صدرکیلیےاجلاس میں جاناچاہیےتھالیکن نوازشریف کی وجہ سے نہیں گئے یہ بائیکاٹ طیب اردوان کانہیں وزیراعظم نوازشریف کیلئےتھا ہم نے ترک صدر کانہیں وزیر اعظم کا بائیکاٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی سے ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں جبکہ ترکی کےلوگ بھی پاکستان کےلوگوں سے پیارکرتے ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x52fg61