ہالی ووڈ ہارر تھرلر فلم ’’ٹینک 432‘‘ 25 نومبر کو ریلیز ہوگی

فلم ’’ٹینک 432‘‘ 25 نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم کی کہانی ایک ایسے سیریل کلر کے گرد گھوم رہی ہے جو جنگل میں موجود پرانے ٹینک میں رہتاہے۔ فوٹو: فائل

ہالی ووڈ کی نئی ہارر اور تھرلر فلم ''ٹینک 432 '' کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔


نک گیلیسپی کی ہدایتکاری میں بنائی گئی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سیریل کلر کے گرد گھوم رہی ہے جو جنگل میں موجود پرانے ٹینک میں رہتا ہے اورراستہ بھٹک کر وہاں آنیوالوں کو تڑپا کر موٹ کے گھاٹ اتاردیتا ہے۔

غیر معمولی واقعات کی عکاسی کرتی اس فلم کی کاسٹ میں روپرٹ ایوان، ڈیاردے مولن، اسٹیو گیری، گورڈن کینیڈی اورمائیکل اسمائیلی شامل ہیں فلم ''ٹینک 432'' 25 نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
Load Next Story