امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ روس سے متعلق پالیسی جاری رکھیں گے اوباما

اوول آفس میں بیٹھے غیرسنجیدہ شخص کو زیادہ عرصہ وہاں ٹہھرنے نہیں دیا جائے گا، صدر اوباما


Web Desk November 18, 2016
اوول آفس میں بیٹھے غیرسنجیدہ شخص کو زیادہ عرصہ وہاں ٹہھرنے نہیں دیا جائے گا، صدر اوباما

PESHAWAR: امریکی صدر باراک اوباما نے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ سنبھالنے کے بعد روس سے متعلق امریکی پالیسیاں جاری رکھیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر تین روزہ دورہ پر جرمنی کے شہر برلن میں موجود ہیں جہاں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران صدر اوباما کا کہنا تھا کہ روس سپر پاور رہ چکا ہے جس کا دنیا بھر میں اثر و رسوخ رہا ہے جب کہ وہ سائبر حملوں میں بھی ملوث رہا ہے، امید ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس سے متعلق پالیسیاں جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں جنگ بندی معاہدہ پورا ہونے تک روس پر پابندیاں جاری رہنی چاہیئں۔

صدر اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اوول آفس میں بیٹھنے والے شخص کی کچھ ذمہ داریاں ہوتی ہیں اگر آپ اپنی ملازمت سے سنجیدہ نہیں ہوں گے توآپ کو زیادہ عرصے تک وہاں ٹہھرنے نہیں دیا جائے گا۔

اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان نومنتخب امریکی صدر اور ان کے خیالات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا جب کہ دونوں رہنماؤں نے مضبوط نیٹو، آزاد تجارت اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں