آوارہ کتے نے بھارت اور انگلینڈ کا ٹیسٹ رکوا دیا

چائے کے وقفے سے قبل اچانک سائٹ اسکرین کے پیچھے سے ایک براؤن کتا برآمد ہوا اور فیلڈ میں گھس گیا

2011 میں تو ایسے ہی ایک آوارہ کتے کی وجہ سے دہلی میں فارمولا ون ریس کا پریکٹس سیشن روکنا پڑ گیا تھا۔ اے ایف پی

PESHAWAR:
بھارت کے ایک آوارہ کتے نے انگلینڈ سے جاری دوسرا ٹیسٹ رکوا دیا، چائے کے وقفے سے قبل اچانک سائٹ اسکرین کے پیچھے سے ایک براؤن کتا برآمد ہوا اور فیلڈ میں گھس گیا، اس کے پیچھے 2 گراؤنڈ مین بھی دوڑے، اس موقع پر پورا اسٹیڈیم قہقہوں اور تالیوں سے گونج اٹھا، صورتحال کو دیکھتے ہوئے امپائرز نے چار بالز قبل ہی چائے کا وقفہ کردیا۔

اس وقت چتیشور پجارا کو اپنی سانچری کی تکمیل مزید 3 رنز درکار اور وہ اسٹورٹ براڈ کا سامنا کر رہے تھے، دوسرے اینڈ پر ویرات کوہلی 91 رنز کے ساتھ موجود ہے۔ کتے کو بڑی مشکل سے فیلڈ سے باہر نکالا گیا۔




واضح رہے کہ بھارت میں لاکھوں آوارہ کتے گلیوں میں گھومتے رہتے ہیں، ان کی جانب سے کسی بھی اسپورٹس ایونٹ میں مداخلت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، آئی پی ایل میں بھی ایسا ہوچکا۔ 2011 میں تو ایسے ہی ایک آوارہ کتے کی وجہ سے دہلی میں فارمولا ون ریس کا پریکٹس سیشن روکنا پڑ گیا تھا۔
Load Next Story