فلپائن’’ٹیونامچھلی‘‘ کی قلت سے ماہی گیروں کا روزگار خطرے میں پڑ گیا

ماہرین کے مطابق ضرورت سے زیادہ شکار کے باعث اس نسل کا وجود خطرے میں ہے۔


ویب ڈیسک December 19, 2012
ماہی گیروں کے مطابق بڑی کمپنیاں جدید آلات کی مدد سے ٹیونا مچھلی کا ضرورت سے زیادہ شکار کر رہی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

فلپائن کے سمندر میں ''ٹیونا مچھلی'' کی قلت سے ماہی گیروں کا روزگار خطرے میں پڑ گیا۔

فلپائن میں ٹیونا مچھلی انتہائی مقبول ہے اور اس کا شکار ماہی گیری کی صنعت میں سب سے منافع بخش سمجھا جاتا ہے تاہم گزشتہ 30 برس میں ان مچھلیوں کی تعداد میں زبردست کمی آئی ہے۔ ماہی گیروں کے مطابق بڑی کمپنیاں جدید آلات کی مدد سے ٹیونا مچھلی کا ضرورت سے زیادہ شکار کر رہی ہیں، وہ چھوٹی مچھلیوں کو بھی پکڑ رہی ہیں جس سے سمندر میں ٹیونا مچھلی کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے۔


ماہرین کے مطابق ضرورت سے زیادہ شکار کے باعث مچھلی کی ٹیونا نسل کا وجود خطرے میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں