امریکہ کی پاکستان میں پولیو ورکروں پر حملے کی مذمت

دنیا کے کسی بھی حصے میں ہیلتھ ورکرز پر ایسے حملے ناقابل قبول ہیں،وکٹوریہ نولینڈ


ویب ڈیسک December 19, 2012
دنیا کے کسی بھی حصے میں ہیلتھ ورکرز پر ایسے حملے ناقابل قبول ہیں،وکٹوریہ نولینڈ فوٹو : اے ایف پی/ فائل

امریکہ نے پاکستان میں پولیو ورکروں پر حملے کی مذمت کی ہے۔

پاکستان میں پولیو ورکروں پر حملوں کے ردعمل میں امریکی محکمہ خارجہ وکٹویہ نولینڈ نے کہا کہ امریکہ ان حملوں کی مذمت کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہیلتھ ورکرز پر ایسے حملے ناقابل قبول ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب مسعود خان نے بان کی مون سے ملاقات کی ، جس میں انہوں نے پاکستانی حکومت کے پولیو کے خلاف عزم کا اعادہ کیا ، انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان اور وزیراعظم نے اس واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے تاہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستانی حکومت کی جانب سے پولیو کے خلاف اقدامات کو بے حد سراہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں