گلگت میں کشیدگی میں کمی کے بعد حالات معمول پرآنے لگے

راولپنڈی سے گلگت آنےاورجانےوالی بسوں کی سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے


ویب ڈیسک December 19, 2012
گلگت میں حالات معمول پر آنے لگے مقامی افراد اپنے کاموں میں مصروف۔ فوٹو فائل

منگل کی صبح 2 افراد کے قتل سے پیدا ہونے والی کشیدگی میں کمی کے بعد حالات معمول پرآنے لگے تاہم راولپنڈی کے لئے بس سروس بند کردی گئی۔

گلگت میں حالات معمول پر آنے لگے تعلیمی ادارے، دفاتراورتجارتی مراکزکھل گئے، مقامی انتظامیہ کےمطابق کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کےلئے شہر میں موٹر سائیکل چلانے پرپابندی برقرارہے جبکہ راولپنڈی سے گلگت آنےاورجانےوالی بسوں کی سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے، بس سروس بند ہونے سے گلگت اور راولپنڈی کے درمیان سفر کرنے والے افراد کومشکلات کا سامناہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں