الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں پر سیاسی جماعتوں سے مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے لئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے, ذرائع

الیکشن کمیشن نے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے لئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے, ذرائع۔ فوٹو فائل

الیکشن کمیشن نے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں پر پیش رفت جاری رکھتے ہوئے انتخابی امور پر سیاسی جماعتوں سے اہم مشاورتی اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں 15 سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم ، مسلم لیگ (ق) سمیت بڑی اور چھوٹی سیاسی جماعتوں کو دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے لئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے جس پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا، ایم کیو ایم کی جانب سے حلقہ بندیوں کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے نئے عدالتی احکامات آنے تک کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں کراچی میں انتخابی فہرستوں کی فوج کی نگرانی میں تصدیق کے حوالے سے طے کی گئی حکمت عملی پر بھی سیاسی جماعتوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story