سابق چئیرمین اوگرا کو گرفتار کر کے ایک ہفتے میں پیش کیا جائے جسٹس جواد ایس خواجہ

دونوں اداروں کے آئی جی عدالت میں پیش ہوکر وضاحت دیں پولیس نے عدالت کا مذاق بنا رکھا ہے۔ جسٹس جواد


ویب ڈیسک December 19, 2012
دونوں اداروں کے آئی جی عدالت میں پیش ہوکر وضاحت دیں پولیس نے عدالت کا مذاق بنا رکھا ہے۔ جسٹس جواد۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ میں توقیر صادق کیس کی سماعت کے موقع پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ سابق چئیرمین اوگرا کو گرفتار کر کے ایک ہفتے میں عدالت میں پیش کیا جائے۔

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ توقیر صادق کیس کی سماعت کررہا ہے، دوران سماعت نیب کےوکیل نےعدالت کو بتایا کہ پنجاب پولیس اور موٹروے حکام توقیر صادق کی گرفتاری میں تعاون نہیں کررہے، جواب میں جسٹس جواد نے ریمارکس دیئے کہ دونوں اداروں کے آئی جی عدالت میں پیش ہوکر وضاحت دیں، انہوں نے کہا کہ پولیس نے عدالت کا مذاق بنا رکھا ہے۔

عدالتی احکامات پر آئی جی موٹروے آج عدالت میں پیش ہوگئے جبکہ پنجاب پولیس حکام کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب ایک بجے تک سپریم کورٹ پہنچ جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں