پاناما کیس تحریک انصاف کا ناقص کارکردگی پر وکیل حامد خان کو ہٹانے کا فیصلہ

پاناما کیس میں وکالت کے لیے بابر اعوان اور نعیم بخاری سمیت دیگر ناموں پر غور کیا جارہا ہے، زرائع

حامد خان کو ہٹانے کا فیصلہ چیئرمین عمران خان نے کیا، پارٹی زرائع ۔ فوٹو : فائل

تحریک انصاف نے پاناما کیس میں ناقص کارکردگی پر وکیل حامد خان کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے.


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما کیس میں ناقص کارکردگی پر تحریک انصاف نے عدالت میں وکیل حامد خان کو وکالت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی زرائع کا کہنا ہے کہ حامد خان کو ہٹانے کا فیصلہ چیئرمین عمران خان نے کیا کیونکہ ان کی ناقص اور غیر تسلی بخش کارکردگی کے باعث عدالت میں سینئیر قیادت اور چئیرمین تحریک انصاف کو شرمندگی اٹھانا پڑی، جو تیاری اور شواہد موجود تھے انہیں اس طرح نہیں پیش کیا گیا جس طرح سے چئیرمین نے ہدایات جاری کی تھیں۔

زرائع کا کہنا ہے کہ حامد خان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم کا شاید حصہ رہیں لیکن انہیں کلیدی کردار حاصل نہیں ہوگا۔ پاناما کیس میں عدالت میں تحریک انصاف کی نمائندگی کے لیے پارٹی کی لیگل ٹیم میں موجود بابر اعوان اور نعیم بخاری سمیت دیگر قانون دان کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔
Load Next Story