بنگلہ دیش پریمیئرلیگ پلیئرزکی نیلامی کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست جاری

گولڈ کیٹگری میں شاہد آفریدی ، سعید اجمل اور قومی ٹیم سے ڈراپ کئے جانے والے عمران نذیر رکھے گئےہیں ۔

گولڈ کیٹگری میں شاہد آفریدی ، سعید اجمل اور قومی ٹیم سے ڈراپ کئے جانے والے عمران نذیر رکھے گئےہیں ، فوٹو : وکی پیڈیا

ISLAMABAD:
دوسری بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں پلیئرزکی نیلامی کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی گئی.

بنگلہ دیش پریمیئرلیگ 17 جنوری سے شروع ہو گی جس کے لئے پلیئرزکی نیلامی 20 دسمبر کو ہوگی۔بی ڈی ایل کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی 4 کیٹگریز بنائی گئی ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر پہلی لیگ کے ٹاپ اسکورر احمد شہزاد ، ناصر جمشید ، شعیب ملک ، فاتح ٹیم ڈھاکہ گلیڈی ایٹرز کے رانا نوید الحسن ، سہیل تنویر ، جنید خان اور عمران فرحت کو فہرست میں شامل ہی نہیں کیا گیا ۔


عجیب بات یہ ہےکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ اور مصباح الحق کے نام بھی شامل نہیں ہیں ، جبکہ گولڈ کیٹگری میں شاہد آفریدی ، سعید اجمل اور قومی ٹیم سے ڈراپ کئے جانے والے عمران نذیر رکھے گئےہیں ۔

کیٹگری اے میں عمر گل ، عبدالرزاق، وہاب ریاض ، محمد سمیع ، کامران اکمل ، عمر اکمل اور اظہر محمود ہیں ، کیٹگری بی میں فواد عالم ، خرم منظور ، اویس ضیاء ، عظیم گھمن ، شاہ زیب حسن ، عمر امین ، اسد علی اور ذوالفقار بابر کو رکھا گیا ہے جبکہ کیٹگری سی میں33 پاکستانی کرکٹرزہیں جن میں اسد شفیق ، حماد اعظم ، سرفراز احمد ، خالد لطیف ، محمد ارشاد ، جنید ضیاء اور انور علی شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم کو دورہ پاکستان پر بھیجنے کے فیصلے کے بعد پی سی بی نے بھی اپنےکھلاڑیوں کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھیجنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔
Load Next Story