پشاورچارسدہ اور نوشہرہ میں پولیو ٹیموں پرفائرنگ خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق فائرنگ کا مقصد خوف وہراس پھیلانا تھا۔
پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ میں پولیو ٹیموں پرفائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، دوسری جانب اقوام متحدہ نے ملک بھر میں پولیو مہم معطل کردی ہے۔
چارسدہ کے علاقے بٹگرام میں انسداد پولیو ٹیم پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے دوسری جانب پشاور کے علاقے خزانہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا رضاکار اسپتال میں دم توڑ گیا۔
نوشہرہ کے علاقے بہرام کلے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے خواتین پولیو رضا کاروں پر فائرنگ کردی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا مقصد انسداد پولیو مہم میںحسہ لینے والے رضاکاروں اور عوام میں خوف وہراس پھیلانا تھا۔
سندھ اور خیبر پختونخوا حکومت نے انسداد پولیو مہم کے رضاکاروں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر انصاری نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 5 لاکھ جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے 3،3 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب پولیو مہم میں شامل مذید رضاکاروں کی ہلاکت کے بعد اقوام متحدہ نے ملک بھر میں اپنی مہم فوری طور پر غیر معینہ مدت تک لئے ملتوی کردی ہے۔ یونیسف کے ترجمان مائیکل کولمین نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ صوبہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں منگل کو ہونے والے حملوں کے بعد کام بند کر دیا تھا تاہم بدھ کو مزید حملوں کے بعد پاکستان بھر میں کام معطل کر کے عملے کو واپس بلالیا گیا ہے۔