بلیک فرائیڈے 2016 کے موقع پر دراز زونگ اور ایزی پے کا ڈجیٹل انقلاب

اپنی سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے دراز پی کے نے 25 نومبر کو ’’زونگ بلیک فرائیڈے 2016‘‘ میں شراکت کا اعلان کردیا ہے


November 18, 2016
دراز پی کے ’’بلیک فرائیڈے 2016‘‘ میں پونڈز، سن سلک اور کیو موبائل بھی اپنی آفرز کے ساتھ شریک ہوں گے جبکہ ہر آرڈر پر صارفین کو ’کریم‘(ٹیکسی سروس) کی مفت سواری بھی تحفے میں ملے گی۔

اپنی سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے دراز پی کے (Daraz.pk) نے 25 نومبر کو ''زونگ بلیک فرائیڈے 2016'' کا اعلان کردیا ہے جس میں ایزی پے کا تعاون شامل ہوگا۔

دراز (Daraz.pk) نے پہلے ہی بلیک فرائیڈے کا اعلان کر رکھا ہے جو پاکستان کی تاریخ میں آن لائن سیل کا سب سے بڑا ایونٹ بھی ہوگا اور اس میں جہاں صارفین اپنی من پسند مصنوعات پر غیرمعمولی رعایت حاصل کرسکیں گے وہیں زونگ 4 جی انٹرنیٹ کو پھیلانے پر بھی کام کیا جائے گا تاکہ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب لایا جائے۔

زونگ پاکستان کا نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک ہے جو 200 سے زائد شہروں میں دستیاب ہے۔ بلیک فرائیڈے سیلز میں فورجی اسمارٹ فونز کے ساتھ 12 جی بی ڈیٹا سمز بھی پورے پاکستان میں فروخت کی جائیں گی۔



ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کمرشل زونگ، معید جاوید نے پاکستان میں بلیک فرائیڈے سیل متعارف کروانے والی 'دراز' (Daraz.pk) کے ساتھ شراکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس سال آن لائن ریٹیل کا سب سے بڑا ایونٹ بھی ہوگا جو پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب برپا کردے گا۔

پچھلے سال بھی بلیک فرائیڈے کے موقعے پر صارفین نے انتہائی رعایتی نرخوں میں مختلف اشیاء فریج، واشنگ مشینیں اور گیمنگ کونسولز آن لائن خریدی تھیں جس میں مجموعی طور پر 132 ملین روپے کا ڈسکاؤنٹ دیا گیا تھا۔ اس کے بعد صارفین کی پسند اور فرمائشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اشیاء کی تعداد اور اقسام، دونوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے جس سے آن لائن خریداری کرنے والے صارفین کو پہلے سے کہیں زیادہ ورائٹی دستیاب ہوگی جب کہ وہ ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ معیاری مصنوعات کی خریداری پر 80 فیصد تک رعایت بھی حاصل کرسکیں گے۔

صارفین کےلئے کیش آن ڈیلیوری (سی او ڈی)، کریڈٹ/ ڈیبٹ کارڈ اور انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے ادائیگی کے علاوہ 'ایزی پے' کی سہولت بھی موجود ہوگی جو پاکستان کا اولین اور سب سے بڑا آن لائن پیمنٹ سولیوشن بھی ہے۔ دراز (Daraz.pk) کے بلیک فرائیڈے میں اس کی ایک بار پھر شمولیت صارفین کےلئے پہلے سے بھی زیادہ مفید ثابت ہوگی۔

ایزی پیسہ ٹیلی نار کے ہیڈ آف اسٹریٹجی اینڈ پیمنٹس، عمر معین ملک کا کہنا ہے کہ اس سال بلیک فرائیڈے کے موقعے پر ایک بار پھر 'دراز' (Daraz.pk) کے ساتھ شراکت پاکستان میں ای کامرس کو اور بھی زیادہ وسیع بنائے گی؛ اور امید ظاہر کی کہ یہ پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی آن لائن سیل بھی ثابت ہوگی۔



ایزی پے کے علاوہ جو صارفین اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، میزان بینک، ایم سی بی یا جے ایس بینک کے کریڈٹ/ ڈیبٹ کارڈ سے آن لائن خریداری کرنے والوں کو ہر کٹیگری میں اضافی 20 فیصد رعایت بھی حاصل ہوگی۔

دراز پی کے (Daraz.pk) ''بلیک فرائیڈے 2016'' میں پونڈز، سن سلک اور کیو موبائل بھی اپنی آفرز کے ساتھ شریک ہوں گے جبکہ ہر آرڈر پر صارفین کو 'کریم'(ٹیکسی سروس) کی مفت سواری بھی تحفے میں ملے گی۔

دراز گروپ (Daraz.pk) کے شریک سی ای او بی یارکے مکلسن کہتے ہیں کہ ان کی کمپنی نے تیزی سے فروخت ہونے والی مصنوعات (ایف ایم سی جیز) اور بڑے فیشن برانڈز کے علاوہ اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کےلئے بینکوں اور آن لائن ادائیگی کی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ بھی طویل مدتی اتحاد کیا ہے تاکہ دراز (Daraz.pk) سے ہر طرح کی مصنوعات ایک ہی ویب سائٹ سے خریدی جاسکیں۔


اس بلیک فرائیڈے سیل کی خاص بات یہ ہے کہ ''دراز ایپ'' استعمال کرنے والے صارفین کےلئے بلیک فرائیڈے والی رعایت کا سلسلہ 22 نومبر ہی سے شروع ہوجائے گا جو 25 نومبر یعنی بلیک فرائیڈے کے ''بڑے دن'' تک جاری رہے گا۔

''دراز (Daraz.pk) کی ٹیم پوری تندہی سے کام کررہی ہے کہ اسے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بلیک فرائیڈے بنانے کا وعدہ پورا کرسکے۔ صارفین اپنے کیلنڈرز پر 25 نومبر کی تاریخ پر نشان لگالیں اور دراز ایپ ابھی ڈاؤن لوڈ کرلیں تاکہ زونگ بلیک فرائیڈے ڈیلز سے پہلے ہی فائدہ اٹھاسکیں کیونکہ ہم ان کےلئے حیرت انگیز آفرز لے کر آرہے ہیں،'' کو سی ای او دراز گروپ، ڈاکٹر جوناتھن ڈوئر نے کہا۔

پاکستان میں ای کامرس اور بلیک فرائیڈے پائنیئرز کے طور پر دراز پی کے (Daraz.pk) اپنے صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہے اور محفوظ ادائیگیوں کے مختلف آپشنز کے تحت بڑے برانڈز، وسیع تر سپلائی اور خصوصی کسٹمر کیئر جیسی سہولیات مہیا کررہی ہے۔ آرڈر کی گئی اشیاء کی کم سے کم وقت میں فراہمی کےلئے دراز (Daraz.pk) نے لیپرڈ کوریئر سروس کو بلیک فرائیڈے سیلز میں اپنا لاجسٹک پارٹنر بنایا ہے۔

بلیک فرائیڈے نام ہے خصوصی آفرز کا، ناقابلِ یقین رعایتوں کا اور پاکستان بھر میں پھیلے ہوئے صارفین کےلئے ہزاروں اداروں کی لاکھوں مصنوعات شاندار ڈیلز کے تحت پیش کرنے کا؛ ان پاکستانیوں کےلئے جو گھر بیٹھے آن لائن شاپنگ کرنے میں زیادہ آسانی اور سہولت محسوس کرتے ہیں۔ صارفین کا اطمینان اور شاپنگ کا زبردست تجربہ ہی 'دراز' کی توجہ کا مرکز ہے اور 'دراز بلیک فرائیڈے 2016' بھی وسیع تر اوریجنل پروڈکٹس کی آسان اور باسہولت خریداری کے ساتھ ساتھ تیز رفتار فراہمی کا دوسرا نام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں