درگاہ شاہ نورانی دھماکے کی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی
12 نومبر کو درگاہ پر خود کش حملے میں 59 افراد جاں بحق جب کہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے
ISLAMABAD:
بلوچستان کے ضلع خضدار میں واقع صوفی بزرگ حضرت شاہ بلاول نورانی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر کیے جانے والے خود کش حملے کی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی ہے۔
ایکسپریس نیوز کو ملنے والے فوٹیج میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ نماز مغرب سے کچھ ہی دیر قبل جب مزار کے قریب دھمال ڈالا جارہا تھا تو اس دوران زائرین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جس میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔ ابھی دھمال جاری تھا کہ وہاں کھڑے لوگوں کے عقب میں دھماکا ہوگیا اورہر طرف دھوئیں کے سیاہ بادل چھاگئے جب کہ لوگوں کی چیخ و پکار شروع ہوگئی اور لوگ خوف زدہ ہوکر ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔
واضح رہے کہ 12 نومبر کو درگاہ پر خود کش حملے میں 54 افراد جاں بحق جب کہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ جاں بحق اور زخمیوں میں اکثر کا تعلق کراچی سے تھا۔
https://www.dailymotion.com/video/x52jhrv