سری دیوی کی بیٹی بھی فلم نگری میں انٹری دینے کو تیار

جھانوی کپور کو فلمساز کرن جوہر کی فلم میں کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔ 

جھانوی کپور کو فلمساز کرن جوہر کی فلم میں کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔  فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور فلم نگری میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں اور معروف ہدایتکار کرن جوہر کی فلم سے اپنے کیئریئر کا آغاز کریں گی۔

بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کا شمار فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں نامور اداکاروں کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ 80 کی دہائی میں لیجنڈری اداکارہ کی شہرت اتنی تھی کہ ان کو سوچ کر فلم کا کردار لکھا جاتا تھا تاہم اب اسی اداکارہ کی بیٹی بھی فلم نگری میں انٹری دینے کو تیار ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی خبریں زیر گردش تھیں جس کی ان کے والد بونی کپورنے تصدیق کردی ہے ۔ اپنے انٹرویو میں نامور فلمساز بونی کپور کا بیٹی کی فلم نگری میں انٹری دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرن جوہر نے جھانوی کو فلم میں کاسٹ کرنے کی بات کی ہے جس پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے لیکن یہ نہیں جانتا کہ وہ کس پروجیکٹ کا حصہ بنے گی۔

دوسری جانب کرن جوہر نے مراٹھی کی بلاک بسٹر فلم ''سائرٹ'' کے ہندی ریمیک کے لیے رائٹس خرید لیے ہیں جس میں نئے چہرے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد جھانوی کپور کو ہندی ریمیک میں کاسٹ کرنے کا قوی امکان ہے۔
Load Next Story