زربابا اورچالیس چوروں نے اپنا دیا جلاکر عوام کا دیا بجھا دیاشہبازشریف

پنجاب میں اجالا پروگرام کے تحت طلبہ میں ڈھائی ہزار سولر لیمپ تقسیم کئے جائیں گے،شہباز شریف


ویب ڈیسک December 19, 2012
ملک اندھیرے میں ڈوبا ہواہے، اسپتالوں میں بجلی بند ہونے سے مریض تڑپ تڑپ کر مررہے ہیں،شہباز شریف فوٹو :فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ زر بابا اورچالیس چوروں نے اپنا دیا جلا کرعوام کا دیا بجھا دیا ہے۔

گوجرانوالہ میں لیپ ٹاپ اور گرین ٹریکٹرز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ زر بابا چالیس اورچوروں نے اپنا دیا جلا کرعوام کا دیا بجھا دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ آج ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے اورحکمران چین کی بانسری بجارہے،اسپتالوں میں بجلی نہ ہونے سے مریض تڑپ تڑپ کر مررہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اجالا پروگرام کے تحت طلبہ میں ڈھائی ہزار سولر لیمپ تقسیم کئے جائیں گے ، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیکل کالج سے منسلک 1100 بیڈ پرمشتمل اسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں